• 24newspk

ڈیوڈ ویسا لاہور قلندرز کے ہیرو بن گئے! لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائٹڈ کو جیتا ہوا میچ ہرا دیا


لاہور(24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے دوسرے ایلمینیٹر میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو آخری اوور میں سنسی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے دی۔


قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوور ز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے ۔لاہور قلندرز کی طرف سے عبداللہ شفیق نے 28 گیندوں پر 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ان کی اننگز میں 3 چھکے اور چار چوکے شامل تھے ان کے علاوہ کامران غلام 30، محمد حفیظ 28 اور آخری اوور میں ڈیوڈ ویسا نے 26 رنز بنا کر میچ وننگ اننگز کھیلی جس کی بدولت لاہور قلندرز کا ٹوٹل 168 رنز تک پہنچا۔ڈیوڈ ویسا نے 8 گیندوں پر 28 رنز بنائے انہوں آخری اوور میں تین چھکے اور ایک چوکا لگایا،سمت پٹیل 21 رنز بنا سکے۔اسلام آبا یونائیڈ کی طرف سے لیم ڈاسن اور محمد وسیم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان اور وقاص مقصود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ 169 رنز کے حدف کے تعاقب میں آخری اوور میں 162 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے اعظم خان 40 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر ر رہے ،ایلکس ہیلز 38 رنز بنا سکےان کی علاوہ کوئی بلے باز بڑی اننگز کھیل نہیں سکا،باقی کھلاڑیوں میں آصف علی 25 ،شاداب خان 14 اور پال اسٹرلنگ 13 رنز بنا سکے۔لاہور قلندرز کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی،حارث رؤف اور زمان خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں اور ڈیوڈ ویسا نے آخری اوور میں اہم وکٹ حاصل کی۔

ڈیوڈ ویسا کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔



34 views0 comments