• 24newspk

ڈیوڈ ویسا نے جان لگا دی لیکن ٹیم کو نہ جتا پائے، یو اے ای نے نمیبیا کو شکست دے دی۔۔ ڈیوڈ ویسا نے دل


24نیوز پی کے: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں گروپ اے کے اہم میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے نمیبیا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے کر اسے ایونٹ سے باہر کردیا۔ گروپ اے کا یہ میچ نمیبیا کے لیے مارو یا مرجاؤ کی صورتحال اختیار کرگیا تھا، تاہم یو اے ای نے بغیر کسی دباؤ کے بہتر کھیل پیش کرکے نیمیبئن ٹیم کے خواب کو چکنا چور کردیا۔ گیلونگ میں کھیلے گئے اس میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔


یو اے ای نے پہلے کھیلتے ہوئے تین وکٹوں پر 148 رنز بنائے جہاں محمد وسیم نے 50 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ دیگر کھلاڑیوں میں کپتان رضوان 43 اور باسل احمد نے 25 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ نمیبیا کی جانب سے ڈیوڈ ویسا، برنرڈ اسکولٹز اور بین شکونگو نے ایک ایک وکٹ لی۔ ہدف کے تعاقب میں نمیبین بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، جہاں وہ 69 رنز پر ہی 7 اہم وکٹوں سے محروم ہوگئی۔ جیراڈ ہیرسمس نے 16 اور جین فرینکلن نے 14 رنز بنائے تھے۔ اختتامی 3 وکٹوں پر جہاں یو اے ای کی جیت یقینی نظر آرہی تھی وہاں لاہور قلندرز سے کھیلنے والے ڈیوڈ ویسا نے اپنی جاح مزاج بلے بازی سے ناممکن کو ممکن کرنے کی ٹھان لی۔


انہوں نے 25 رنز بنانے والے روبن ٹرمپلمین کے ساتھ مل کر آٹھویں وکٹ پر 70 رنز کی شاندار شراکت بنا کر ایک مرتبہ پھر اپنی ٹیم کو جیت کے قریب کردیا۔ آخری 3 گیندوں پر جب 10 رنز درکار تھے تو ایسے میں ڈیوڈ ویسا چھکا لگانے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ یو اے ای کی ٹیم اپنی نپی تلی بولنگ کے باعث یہ میچ 7 رنز سے جیتنے میں کامیاب ہوئی۔ یو اے ای کی جانب سے باسل حمید اور ظہور خان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ محمد وسیم کو میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔ خیالہ رہے کہ اس میچ یو اے ای کی کامیابی کے ساتھ ہی 4 پوائنٹس کے ساتھ نیدرلینڈز سپر 12 میں پہنچ گیا جہاں اب اس کا مقابلہ پاکستان اور بھارت جیسی بڑی ٹیموں سے ہوگا۔


24Newspk: In the crucial Group A match of the ICCT Twenty20 World Cup 2022, the United Arab Emirates (UAE) knocked Namibia out of the event by defeating them by 7 runs after a thrilling contest. The Group A match was a do-or-die situation for Namibia, but UAE played a better game without any pressure and crushed the dreams of the Namibian team. Played in Geelong, UAE won the toss and elected to bat first.


Playing first, UAE scored 148 runs for three wickets where Mohammad Wasim played a responsible innings of 50 runs. Among other players, captain Rizwan 43 and Basil Ahmed played an unbeaten innings of 25 runs. David Wese, Bernard Scholtz and Ben Shikongo took one wicket each for Namibia. In pursuit of the target, the Namibian batting line-up faltered, losing 7 crucial wickets for just 69 runs. Jarrad Harisms scored 16 runs and Gene Franklin scored 14 runs. In the final 3 wickets, where the victory of UAE was looking certain, David Wesa, playing for Lahore Qalandars, decided to make the impossible possible with his aggressive batting.

He, along with 25-run Ruben Trumpelman, made a magnificent partnership of 70 runs for the eighth wicket to bring his team closer to victory once again. When 10 runs were required off the last 3 balls, David Vissa was caught out on the boundary while trying to hit a six. The UAE team managed to win this match by 7 runs due to their nippy bowling. Basil Hameed and Zahoor Khan dismissed 2 players each for UAE, while Mohammad Wasim was also named the man of the match. Keep in mind that with the success of UAE in this match, Netherlands reached the Super 12 with 4 points, where they will now face big teams like Pakistan and India.

19 views0 comments