• 24newspk

ڈیوڈ ویسا نے شاہین شاہ آفریدی کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی کو شاہین پر فخر ہو


ویب ڈیسک ( 24نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں پہلی بارشاہین شاہ آفریدی کی کپتانی میں لاہور قلندرز نے ٹرافی اپنے نام کی۔شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ کے تو سب دیوانے ہیں لیکن اب کی کپتانی کے بھی دویانے ہو گئے ہیں ،انہوں نے وہ کام کر دکھایا جو بڑے بڑے نام نہیں کر سکے۔شاہین شاہ آفریدی کو جب لاہور قلندرز کی کپتانی سونپی گئی تو لوگ اتنے کوش نہیں کیوں کہ شاہین کو کپتانی کا کوئی تجربہ نہیں تھا ۔شاہین شاہ آفریدی کے بارے میں شاہد خان آفریدی نے بھی کہا تھا۔ کہ ان کو ابھی کپتانی نہیں لینی چاہیے اور اپنی بولنگ پر توجہ دے کپتانی کے لئے ابھی بہت وقت پڑا ہے اور انہوں نے کہا تھا کہ اب انہوں نے لے لی ہے تو مجھے غلط ثابت کر کے دکھائے ان کا مطلب تھا کہ ان کی قیادت میں ٹیم پرفارم کر کے دکھائے ۔شاہین شاہ ٓفریدی نے اپنی عمدہ کارکردگی اور عمدہ کپتانی سے شاہد آفریدی کی بات کو نہ صرف غلط ثابت کیا بلکہ پہلی دفعہ پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچ کر دفائی چیمپئن ملتان سلطانز جو اس سیزن کی سب سے مضبوط ٹیم تھی ان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

شاہین شاہ آفریدی کی ہر جگہ تعریفیں ہو رہی ہیں ،ساتھی کھلاڑیوں سمیت سابق کھلاڑیوں اور انٹرنیشنل کھلاڑی بھی ان کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں ۔لاہو ر قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑی ڈیوڈ ویسا نے بھی ان کی تعریف کی ،ڈیوڈ ویسا کا کہنا تھا کہ" شاہین اور میرے بہت اچھے تعلقات ہیں ہم دونوں بہت عرصے سے ساتھ کھیل رہے ہیں اور وہ ابھی تک کم عمر کپتان ہیں اور ابھی تک سیکھ رہے ہیں اور وہ اپنے سینئر کھلاڑیوں سے پوچھنے میں شرماتا نہیں اور مجھ سے بھی پوچھتا ہے جب ان کو ضرورت ہوتی ہے۔


67 views0 comments