24newspk
کاؤنٹی کرکٹ؛ حسن علی ، حارث رؤف ،محمد عباس اور شاہین آفریدی چھاگئے

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالرز نے انگلش کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں بہترین پرفارمنس دکھا رہے ہیں ،پاکستانی فاسٹ باؤلز میں شاہین شاہ آفریدی ،حسن علی،حارث رؤف نے کاؤنٹی کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھائی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ حسن علی سب سے زیادہ وکٹیں لے کر ٹاپ پوزیشن پر ہیں انہوں نے 20 وکٹیں حاصل کیں ہیں ،حسن علی نے تین میچوں میں 2 دفعہ پانچ وکٹیں حاصل کیں ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے 3 میچوں میں 14 وکٹیں حاصل کیں ہیں اور انہوں نے ایک دفعہ پانچ وکٹیں حاصل کیں ۔پاکستان کے تیسرے فاسٹ باؤلر محمد عباس نے چار میچوں میں 13 وکٹیں حاصل کیں ہیں ۔شاہین شاہ آفریدی مڈل سیکس کی نمائندگی کر رہے ہیں انہوں نے دوسری اننگز میں بھی عمدہ پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھا، انھوں نے 3 اوورز میں ایک رن دے کر 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔