• 24newspk

کاؤنٹی کرکٹ میں ڈیبیو: حسن علی واپس ردھم میں آنے لگے! اپنے پہلے میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کر لیں


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے انگلینڈ مین جاری کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں سنسنی خیز فائف حاصل کر کے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔لنکاشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے، انہوں نے پہلی اننگز میں 2/58 حاصل کیے اور دوسری اننگز میں 36/3 لے کر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔کاؤنٹی کرکٹ میں یہ ان کی پہلی پانچ وکٹیں ہیں۔ لنکا شائر کینٹ کے خلاف اپنے ڈویژن ون فکسچر میں کھیل کا مالک رہا ہے۔ انہوں نے کینٹ کی ٍ10 وکٹیں لے کر کے فالو آن کر دیا۔

پہلی اننگز میں حسن علی نے جارڈن کاکس، ڈیرن سٹیونز کی وکٹیں حاصل کیں اور دوسری اننگز میں انہوں نے اولی رابنسن، حمید اللہ قادری اور نیتھن گلکرسٹ کو آؤٹ فاکس کیا۔حسن علی نے 19 ٹیسٹ میچوں میں 74 وکٹیں حاصل کیں ہیں ان کی ایک اننگ میں بہترین بولنگ 5/27 ہے جبکہ ایک میچ میں 10/114 ہے۔ون ڈے میں فاسٹ باؤلر حسن علی نے 58 میچوں میں 89 وکٹیں حاصل کی ہیں ان کی بہترین بولنگ 5/34 ہے۔جبکہ ٹی 20 میں انہوں نے 49 میچوں میں 60 وکٹیں حاصل کیں ۔

23 views0 comments