• 24newspk

کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے گئے پاکستانی فاسٹ بولر انجری کا شکار ہو کر کاؤنٹی چیمپئن شپ سے باہر ہو گئے


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بہت سے کھلاڑی رواں سیزن میں انگلینڈ میں جاری کاؤنٹی چیمپئن شپ کھیل رہے ہیں ۔پاکستان کے کھلاڑی بہترین پرفارم کر رہے ہیں ایسے میں قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ جو کافی عرصے سے انجریز کا شکار رہے ہیں اور ٹیم میں ان آؤٹ ہوتے رہے ہیں ۔قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نے پی ایس ایس ایل سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے نمائندگی کی اور اچھی پرفارمنس رہی ۔

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو کندھے میں چوٹ لگنے کے بعد اپریل اور مئی میں گلوسٹر شائر کے بقیہ کاؤنٹی چیمپیئن شپ گیمز سے باہر کردیا گیا ہے، کلب کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا۔19 سالہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کو نارتھنٹس میں سیزن کے ابتدائی ویک اینڈ کے دوران چوٹ لگی تھی۔اور اس وجہ سے وہ ٹہ ٹوئنٹی وائٹلٹی بلاسٹ مہم کے آغاز تک کلب کے لیے سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔نسیم شاہ نے 11 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں ،انہوں نے اب تک 26 وکٹیں حاصل کیں ہیں ۔ون ڈے میں انہوں نے 9 میچوں میں 17 وکٹیں حاصل کی ہیں اور ابھی تک انہوں نے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا۔


91 views0 comments