• 24newspk

“ کافی عرصے بعد پاکستان کی طرف سے بے خوف کرکٹ دیکھنے کو ملی” شاہد آفریدی کا پاکستان کی جیت پر بیان


24 نیوز پی کے: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں کی جانے والی بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی پر اپنے خیالات کا اظہار سوشل میڈیا پر کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے میچ ختم ہونے کے بعد لکھا کہ میچ کے حوالے سے پلاننگ ہمارے حق میں رہی، یہ شاندار جیت تھی۔ شاہد آفریدی نے میچ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے بابر اعظم، شاداب خان اور حارث رؤف کو مبارکباد بھی دی۔




اپنے پیغام میں انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور دیگر ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی مبارک باد دی۔ دوسری جانب میچ میں کی گئی بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی پر سابق کپتان محمد حفیظ نے تنقید کی تھی۔ اس حوالے سے محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ شاداب خان کو نمبر چار اور محمد نواز کو نمبر پانچ پر بھیجنا مختصر مدت کی کامیابی ہو سکتی ہے، اس سے مڈل آرڈر بیٹرز پر دباؤ اور شکوک بڑھیں گے۔ واضح رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلادیش کو شکست دینے کے بعد پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بھی 6 وکٹ سے شکست دے دی۔



24 News PK: Former Pakistan cricket team captain Shahid Afridi has expressed his views on the change in the batting order made by Pakistan in the T20 match against New Zealand on social media. After the match, Shahid Afridi wrote on the social media website Twitter that the planning of the match was in our favor, it was a great win. Shahid Afridi also congratulated Babar Azam, Shadab Khan and Haris Rauf who performed outstandingly in the match.



In his message, he also congratulated Pakistan Cricket Board and other team players. On the other hand, former captain Muhammad Hafeez criticized the change in the batting order made in the match. In this regard, Mohammad Hafeez wrote on social media that sending Shadab Khan at number four and Mohammad Nawaz at number five could be a short-term success, it would increase pressure and doubts on the middle order batsmen. It should be noted that after defeating Bangladesh in the first match of the tri-nation T20 series, Pakistan also defeated New Zealand by 6 wickets.

16 views0 comments