top of page
  • Writer's picture24newspk

کالی آندھی کے خلاف پاکستان کی اوپننگ فلاپ، بابراور فواد نے ٹیم کو سنبھال لیا


کنگسٹن(24 نیوز پی کے) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے۔ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کے پاکستان کے خلاف پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسر ے ٹیسٹ میں پہلے روز کے کھیل کے اختتام تک چار وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنا لیے ہیں ۔


تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا اور پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ،پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو دونوں اوپنرز عابد علی اور عمران بٹ فلاپ ہوگئے دونوں کھلاڑی ایک ایک رن بنا کے پویلین واپس لوٹ گئے اور اس کے بعد آنے بلے باز اظہر علی بغیر کوئی اسکور کیے آؤٹ ہوگئے پاکستان کے مجموعی اسکور تین پر تین کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے ،اس کے بعد کپتان بابر اعظم اور فواد عالم نے ٹیم کو سہارا دیا اور اسکور کو آگے بڑھانے کے لئے احتیاط کے ساتھ بلے بازی کرتے رہے جب دونوں کھلاڑی سیٹ ہوگئے تو دونوں کھلاڑیوں نے گراؤنڈ کی چارون طرف بہترین شاٹس کھیلیں۔


دونوں کھلاڑیوں نے نصف سنچری اسکور کیں بابراعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 18ویں اور فواد عالم نے اپنی دوسری نصف سینچری مکمل کی۔بابراعظم 75 رنز بنانے کے بعد روچ کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے جبکہ ان کے ساتھ بہترین پارٹنر شپ بنانے والے فواد عالم ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر پولین واپس چلے گئے ۔محمد رضوان اور فہیم اشرف وکٹ پر موجود ہیں جوکہ آج دوسرے روز کے کھیل کا آغاز کریں گے



83 views0 comments
bottom of page