top of page
  • Writer's picture24newspk

کامران اکمل نے شاندار اعزاز حاصل کرلیا، پاکستان کے تیسرے بلے باز بن گئے


لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے ٹی 20 کرکٹ میں شاندار ریکارڈ اپنے نام کیا وہ پاکستان کے تیسرے کھلاڑی بن گئے جنہوں نے یہ کارنامہ سر انجام دیا انہوں نے 6000 رنز مکمل کیے ۔


تفصیلات کے پاکستان کرکت ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔کامران اکمل نے ٹی 20 کرکٹ میں 6000 رنز مکمل کرکے پاکستان کے تیسرے بلے باز بن گئے ہیں ۔اس فارمیٹ میں 6000 رنز مکمل کرنے والے پاکستانی کھلاڑیوں میں شعیب ملک اور محمد حفیظ پہلے سے ہی 6000 رنز مکمل کر چکے ہیں اب کامران اکمل بھی اس لسٹ میں شامل ہو گئے ہیں ۔

کامران اکمل نے 256 ٹی 20 میچ کھیل کر 6000 رنز مکمل کیے۔ان کے کیریئر میں 5 سنچریاں اور 41 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں ان کا سب سے زیادہ اسکور 150 رنز ہے۔کامران اکمل نے پاکستان کے لئے 53 ٹیسٹ میچ میں 2648رنز بنائے اور وکٹ کے پیچھے 184 کیچ اور 22اسٹمپ بھی کیے۔ 157 ون ڈے میچز میں 3236 رنز بنائے اور 157 کیچ پکڑے 31 اسٹمپ کیے۔ 58 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں 987 رنز اور 28 کیچ اور 32 اسٹمپ کیے۔

66 views0 comments
bottom of page