top of page
  • Writer's picture24newspk

کامران اکمل کا بڑا یوٹرن ،پی ایس ایل سے دستبرداری کا فیصلہ واپس لے لیا


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز اگلے مہینے جنوری میں ہوگا،پی ایس ایل کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپور تیاریاں ہو رہی ہیں ایونٹ میں بڑے بڑے نام جلوہ گر ہونگے۔پی ایس ایل ڈرفٹنگ کا عمل ہو چکا ہے سب ٹیموں نے اپنے اسکوڈ فائنل کر لیے ہیں ،پشاور زلمی نے بھی اپنا اسکواڈ مکمل کر لیا ہے اس دفعہ سینئر کھلاڑی کامران اکمل کو سلورکٹیگری میں رکھنے پر انہوں احتجاج کیا تھا اور پی ایس ایل سے دستبردار ہو گئے تھے ۔


کرکٹر کامران اکمل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔پشاور زلمی کےکوچ اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم کی کامران اکمل سے ملاقات ہوئی جس میں قومی کرکٹر نے پی ایس ایل سے دستبردار ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا۔نجی ٹی چینل کے مطابق پشاور زلمی کے کوچ محمد اکرم کا کہنا ہے کہ کامران اکمل ہمیشہ ہمارے اہم کھلاڑی رہے ہیں ، وہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کا حصہ ہوں گے ۔کامران اکمل نے کہا کہ پشاور زلمی میری فیملی ہے ۔

25 views0 comments
bottom of page