• 24newspk

کامران اکمل کا قربانی کا قیمتی بکرا چوری ہو گیا۔


لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کا عید کے لیے خرید گیا قیمتی بکرا چوری ہوگیا۔

قومی کرکٹر کامران اکمل کے والد محمد اکمل نےنجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتا یا کہ عید پر قربانی کرنے کے لئے خرید کیا گیا قیمتی بکرا چوری ہو گیا،کامران اکمل کے والد کا کہنا تھا کہ ان کاایک بکرا گھر کے باہر سے چوری کر لیا گیا ہے۔


انہوں نے بتایا کہ عید الاضحیٰ کے لیے چھ بکرے خریدے تھے۔ جن کو گھر کے باہر ٹینٹ لگاکر باندھنے کا بندوبست کیا تھا۔ رات کو بکروں کے پاس موجود ملازم کی آنکھ لگ گئی۔ اٹھ کر دیکھا تو ایک بکرا کم تھا۔کرکٹر کے والد نے بتایا کہ ہم نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا تو سب سے موٹا تازہ اور بہترین بکراموٹر سائیکل پر 2 افراد لے کر جاتے ہوئے نظر آئے۔


محمد اکمل نے مزید بتایا کہ ہم نے نجی ہاؤسنگ اتھارٹی کی سیکیورٹی کو بکرے چوری کے بارے میں بتادیا ہے اور انہوں نےیقین دلایا ہے کہ وہ بکرا چوروں کا پتہ چلانے کی کوشش کریں گے۔

56 views0 comments