top of page
  • Writer's picture24newspk

کامران اکمل کا پی سی بی سے بڑا مطالبہ


لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں کھیلوں کی سرگرمیاں ملتوی ہو گئی تھیں وہاں کرکٹ بھی بہت متاثر ہوئی۔ اب آہستہ آہستہ ایس او پیز کے تحت کھیلوں کی سرگرمیاں شروع ہو رہی ہیں اس میں کرکٹ بھ شامل ہے ۔


قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے پی ایس ایل 5 کے ملتوی ہونے میچز کا جلد کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پوری دنیا میں ایس او پیز کے تحت کھیلوں کی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں تو اب پاکستان میں بھی کرکٹ ایس او پیز کے ساتھ شروع کر دینی چاہیے۔

کامران اکمل نے پاکستان سپر لیگ سیزن 5 کے ملتوی ہونے والے میچز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل 5 کے سیمی فائنل اور فائنل کو پی سی بی کو جلد سے جلد ایس او پیز کے ساتھ کروانے چاہیے اور اکتوبر یا نومبر میں بقایا چار میچز کا انعقاد یقینی بنائے انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس ایک عالمی وبا ہے اور اس سے ہمیں خود حفاظتی اقدامات کرکے بچنا ہوگا۔


کامران اکمل نے پاکستان کرکٹ بورڈ پر زور دیاکہ پی سی بی کو کھلاڑیوں کی حفاظت کے اقدامات کرنے چاہیے اور کھلاڑیوں کی حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہیے،کامران اکمل نے کہا کہ ہم کرکٹ میں واپسی کے لئے پوری طرح تیار اور بے تاب ہیں۔


39 views0 comments
bottom of page