24newspk
‘ کامران اکمل کو اتنے ہی پیسے ملنے تھے’ پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم بھی میدان میں آگئے

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن اگلے مہینے سے شروع ہونا ہے پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کل ہو چکی ہے جس میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل تھے۔پشاور زلمی کے کامران اکمل نے پی ایس ایل 7 سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا جس پر پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا ہے کہ کامران اکمل کواتنے ہی پیسے ملنے تھے جتنے بڑی کیٹیگریز والے کھلاڑی کو ملنے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم کامران اکمل کو مینٹور بنانا چاہتے تھے۔
ہم نیوز کے مطابق پی ایس ایل 7 سے کامران اکم کی دستبرداری کا اعلان سامنے آنے کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اکرام نے کہا کہ ہم نے کامران اکمل کو سلور کیٹیگری میں منتخب کیا تھا۔ محمد اکرم نے واضح کیا کہ ہم کامران اکمل سے دوبارہ بات کریں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ مان جائیں گے۔واضح رہے کہ سلور کیٹگری ملنے پر کامران اکمل نے پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا ۔کامران اکمل کئی سالوں سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہیں اور اچھا پرفارم بھی کر رہے ہیں لیکن ان کی ٹیم میں شمولیت نہیں ہو رہی۔