• 24newspk

کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والے دو باکسر واپسی سے قبل غائب ہو گئے


24 نیوز پی کے: کامن ویلتھ گیمز 2022 اختتام پذیر ہو گئے۔ پاکستان نے 2 سونے کے تمغے ،تین چاندی اور کانسی کے تمغے جیتے۔

اطلاعات کے مطابق باکسنگ ٹیم کیساتھ کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کیلئے برمنگھم جانے والے 2 باکسرز سلمان بلوچ اور نذیر اللہ اچانک غائب ہوگئے۔واپسی سے ایک روز قبل دونوں باکسرز دیگر ٹیم کے ساتھیوں سے علیحدہ ہو گئے تھے اور اس کے بعد سے ان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کیلئے 4 آفیشلز اور 5 باکسرز برمنگھم گئے تھے لیکن اب یہ ٹیم 7 افراد کی صورت میں وطن واپس پہنچ رہی ہے۔


غائب ہونے والے دونوں باکسرز کے سفری کاغذات بھی باکسنگ آفیشلز کے پاس ہیں، فیڈریشن اس ساری صورتحال پر خاموش ہے اور اس کی جانب سے اس سارے معاملے کے حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔پاکستان کی کامن ویلتھ گیمز میں مجموعی طور پر 18 ویں پوزیشن رہی۔آسٹریلیا 178 میڈلز کے ساتھ پہلے انگلینڈ176 میڈلز کے ساتھ دوسرے کینیڈا 92میڈلز کے ساتھ تیسرے اور بھارت 61میڈلز کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔




24 News PK: Commonwealth Games 2022 comes to an end. Pakistan won 2 gold medals, 3 silver medals and 1 bronze medal.

According to reports, two boxers, Salman Baloch and Nazirullah, who went to Birmingham to participate in the Commonwealth Games with the boxing team, disappeared suddenly. There is no news.



4 officials and 5 boxers had gone to Birmingham to participate in the Commonwealth Games, but now the team is returning home with 7 members.


The travel documents of the two missing boxers are also with the boxing officials, the federation is silent on the whole situation and there is no confirmation or denial from its side regarding the whole matter. Australia was first with 178 medals, England was second with 176 medals, Canada was third with 92 medals and India was fourth with 61 medals.

20 views0 comments