top of page
  • Writer's picture24newspk

کتنے سال ہوگئے ہیں کہ پاکستان نے انگلینڈ میں کوئی ون ڈے سیریز نہیں جیتی؟جانئیے


لارڈز (24 نیوز پی کے) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز جاری ہے،آج سیریز کا آخری ون ڈے کھیل جائے گا۔پہلے اور ون ڈے میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے ،انگلینڈ آج کا میچ جیت کر وائٹ واش کرنے کی کوشش کر رےگا جبکہ پاکستان آج کا میچ جیت کر سیریز کا اختتام جیت کے ساتھ کرنا چاہتی ہے۔


آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ پاکستان گزشتہ 47 سال میں انگلینڈ میں کوئی ون ڈے سیریز نہیں جیت پایا۔دونوں ٹیموں کے درمیان انگلینڈ کی سرزمین پر 12 سیریز کھیلی جا چکی ہیں ۔12 ون ڈے سیریز میں سے 10 انگلینڈ جیت چکا ہے جبکہ ایک پاکستان نے نام کی ہے اور ایک سیریز برابر ہو ئی۔


پاکستان نے انگلینڈ کے ہوم گراؤنڈ پر آخری اور اکلوتی ون ڈے سیریز سنہ 1974 میں جیتی تھی۔ یہ سیریز دو ایک روزہ میچز پر مشتمل تھی جس کے پہلے میچ میں پاکستان نے سات جب کہ دوسرے میچ میں آٹھ وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔ پاکستان کے اس دورے کے دوران تین ٹیسٹ میچز بھی کھیلے گئے تھے جو بے نتیجہ ختم ہوئے تھے۔


255 views0 comments
bottom of page