• 24newspk

کراچی میں بڑی منشیات پکڑی گئی


کراچی (24 نیوز پی کے) کراچی سندھ پولیس کی بڑی تاریخی کاروائی،سرجانی ٹاؤن میں تعینات ایس ایچ او حاجی ثناء اللہ کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں پولیس ٹیم نے منشیات سے لدے 2 ٹرک پکڑ لئے۔


پولیس نے منشیات کی سپلائی میں ملوث 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔برآمد شدہ منشیات کا وزن ساڑھے پانچ ٹن ہے۔ملزمان فروٹ کے ڈبوں میں منشیات پیک کر کے شہر میں سپلائی کرتے تھے۔پولیس کی بہترین کاروائی کرنے پر ڈی آئی جی ناصر آفتاب اور ایس ایس پی سوہائے عزیز سرجانی ٹاؤن تھانے پہنچ گئے۔


ڈی آئی جی ناصر آفتاب نے نسلوں کو تباہ کرنے والے بین الصوبائی منشیات فروشوں کے خلاف ڈنڈا اٹھا لیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن، ڈی آئی جی ویسٹ و سینٹرل ناصر آفتاب، ایس ایس پی ویسٹ سوہائے عزیز، ڈی ایس پی سرجانی ٹاؤن فرحت کمال، ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن حاجی ثناء اللہ اور کراچی سندھ پولیس ٹیم کو خراج تحسین



6 views0 comments