24newspk
کراچی میں بھی کھانےکھائے ہیں لیکن لاہور کے کھانے مختلف ہوتے ہیں مجھے لاہور کی یہ ڈش بہت پسند ہے

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان سُپر لیگ سیزن سیون کے کانٹے دار اور دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔پی ایس ایل سیون کے دوسرے مرحلے کے میچز کراچی میں کھیلے جا رہے ہیں ۔پی ایس ایل سیون میں بہت سے غیر ملکی کھلاڑی حصہ لے ر ہے ہیں اور وہ پاکستان میں کرکٹ کے ساتھ ساتھ یہاں کے کھانوں کو بھی خوب پسند کر رہے ہیں ۔ لاہور قلندرز میں شامل افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر راشد خان بھی پاکستانی کھانوں کے دیوانے نکلے۔
راشد خان نے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے دوران کراچی میں بھی کھانے کھائے لیکن لاہور کے کھانوں کا بہت سنا ہے یہاں کے کھانے مختلف ہوتے ہیں اور لاہور میں میچز ہیں تو یہاں قیام کے دوران لاہور کے کھانوں کا ضرور موقع ملےگا اور مجھے لاہور کی فش بہت پسند ہے اور فش ضرور کھاؤں گا۔انہوں نے پرانی یاد تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جب انڈر 19 ٹیم کے ساتھ لاہور آئے تھے تو تب لاہور کی فش کھائی تھی اور بہت مزہ آیا تھا۔لاہور میں لاہور قلندرز بہترین پرفارمنس دیں گے اور لاہور کے شائقین کرکٹ کو انجوائے کریں گے۔
راشد خان نے کہا کہ لاہور قلندرز کے ساتھ انجوائے کر رہا ہوں ،جشن منانے کا انداز تفریح کے لئے ہوتا ہے اب سنیک اسٹائل وائرل ہو چکاہے۔بیٹنگ میں کوئی بھی شاٹ کھیلنے کا اسٹائل سوچ سمجھ کر نہیں کرتا بس میچ کے دوران ہو جاتا ہے۔