top of page
  • Writer's picture24newspk

کراچی کنگزکےکپتان نےپی ایس ایل فائیو میں جیت کارازبتادیا


کراچی (کرکٹ نیوز پی کے)پاکستان سپر لیگ کا فائنل کراچی میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا گیا کراچی کنگز نے للاہور قلندرز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے جیت کا راز بتا دیا۔


تصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے فائنل میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔کراچی کنگز کے کپتان آلراؤنڈر عماد وسیم نے فائنل جیتنے کا راز بتا دیا۔عماد وسیم نے کہا کہ ہم نے پچ کو دیکھا تو سمجھ لیا تھا۔عماد وسیم نے بتای کہ ہمارے باؤلرز نے بہت محنت کی اور لاہور قلندرز بٹرا اسکور بنانے میں ناکام ہوگئے،عماد وسیم نے کراچی کنگز کے اور پاکستان کے بہترین بلے باز بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کی بہترین بلے بازی کی وجہ سے فائنل میں کامیابی حاصل ہوئی۔

عماد وسیم نے مزید کہا کہ فائنل میں اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے ،ہم نے جب پہلی گیند کروائی تو ہم نے پلاننگ کی کہ لاہور قلندرز کو بڑا اسکور بنانے سے روکنا ہے اور ہماری حکمت عملی کام آگئی اور لاہور قلندرز بڑا اسکور بنانے میں کامیاب نہیں ہوا۔عماد وسیم نے سابق کپتان اور لیجنڈ وسیم اکرم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیں بہت سپورٹ کیا ان کے تجربے سے ہمیں بہت فائدہ ہوا۔


37 views0 comments
bottom of page