24newspk
کراچی کنگز چھوڑنے کے بعد بابر اعظم کا مداحوں کیلئے بیان آ گیا
Updated: Nov 13, 2022

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور دنیا کے نمبر ون بلے باز بابر اعظم اور پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کے سابق کپتان بابر اعظم نے پشاور زلمی کا حصہ بننے کے بعد کراچی والوں کیلئے پیغام جاری کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز چھوڑنے کے بعد کراچی کے مداحوں کے لیے پیغام جاری کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا ہے کہ "کراچی کنگز کے ساتھ میرا سفر شاندار رہا، ملنے والے پیار، تعاون اور سیکھنے کا مشکور ہوں"، بابر اعظم نے کراچی کنگز کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا، بابر اعظم نے ساتھ ہی لکھا کہ کراچی کے تمام مداح آپ ہمارے تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ کپتان بابر اعظم پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز چھوڑ کر پشاور زلمی کا حصہ بن گئے ہیں، اس کے علاوہ سابق کپتان شعیب ملک نے پشاور زلمی کو چھوڑ کر کراچی کنگز کو جوائن کیا ہے۔
Web Desk (24 News PK) The captain of the national cricket team and the world's number one batsman Babar Azam and the former captain of Pakistan Super League franchise Karachi Kings Babar Azam has issued a message for the people of Karachi after becoming a part of Peshawar Zalmi.
According to the details, after leaving Pakistan Super League (PSL) franchise Karachi Kings, Babar Azam while issuing a message to the fans of Karachi says, "My journey with Karachi Kings has been wonderful, love, support and learning. Thanks to the players and management of Karachi Kings, Babar Azam also expressed his best wishes for the team.
It should be noted that Babar Azam left the PSL franchise Karachi Kings and became a part of Peshawar Zalmi, besides Shoaib Malik left Peshawar Zalmi and joined Karachi Kings.