top of page
  • Writer's picture24newspk

کراچی کنگز کا تاریخ میں بدترین اعزاز


لاہور (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے ہیں ،کراچی کنگز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے شکست کے بعد مسلسل ساتویں شکست حاصل ہو گئی، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ رقم کر دی اور ٹورنامنٹ کے ساتویں ایڈیشن میں یہ کارنامہ انجام دینے والی واحد ٹیم بن گئی۔


کراچی کنگز پاکستان سپر لیگ سیزن سیون سات میچ کھیلی ہے اور ساتوں میچ ہار گئی ہے اور ابھی تک کوئی پوائنٹ لینے میں ناکام رہی ہے ۔کراچی کنگز کی نمائندگی دنیائے کرکٹ کے نمبر ون بلے باز بابر اعظم کر ر ہے ہیں ۔ کیونکہ اس کی تازہ ترین شکست لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں ہوئی۔اس سے قبل پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں مسلسل سب سے زیادہ شکست کا ناپسندیدہ ریکارڈ لاہور قلندرز کے پاس تھا۔ پی ایس ایل کے 2018 کے سیزن میں قلندرز کو لگاتار چھ میچوں میں شکست ہوئی تھی۔


37 views0 comments
bottom of page