• 24newspk

کراچی کنگز کا لاہور میں بھی فلاپ شو، مسلسل چھٹی شکست


لاہور (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں کراچی کنگز کو کراچی کے بعد اب لاہور میں بھی شکست کا سامنا ،کراچی کنگز کو پشاور زلمی نے 55 رنز سے شکست دے دی ،کراچی کو مسلسل چھٹی شکست

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈ نگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پشاور زلمی نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقسان پر 193 رنز بنائے،پشاور زلمی کی طرف سے حضرت اللہ زرزعی نے 42 گیندوں پر 52 رنز بنائے ان کی اننگز میں ایک چھکا اور چار چوکے شامل تھے،ان کے علاوہ محمد حارث نے 27 گیندوں پر 49 رنز بنائے ان کی اننگز میں چار چھکے اور تین چھکے شامل تھے۔باقی کھلاڑیوں میں شعیب ملک 32،بین کٹنگ 26 رنز بناسکے۔کراچی کنگز کی طرف سے کرس جارڈن نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد نبی،قاسم اکرم اور عمید اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز ایک دفعہ پھر حدف پورا کرنے میں ناکام رہی،کراچی کنگز 20 اوورز میں صرف 138 رنز بنا سکی۔کراچی کنگز کو مسلسل چھٹی شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔کراچی کنگز کی طرف سے بابر اعظم 59 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے ان کے علاوہ کوئی بلے باز بھی نہیں چل سکا۔باقی بلے بازوں میں جو کلارک 26،محمد نبی 15،شرجیل 14 رنز بنا سکے۔پشاور زلمی کی طرف سے سلمان ارشاد اور وہاب ریاض نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ لیم لونگسٹن اور محمد عمر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ محمد حارث کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

56 views0 comments