• 24newspk

کراچی کنگز کو لگاتار چوتھی شکست! بابر اعظم کے سوا کوئی نہ چلا۔۔ 3 کھلاڑی تو کھاتا کھولے بغیر ہی آؤٹ


کراچی(24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں دلچسپ کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ،کل کے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 9 رنز سے شکست دے دی۔کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے ۔پشاور زلمی کی طرف سے شعیب ملک نے 28 گیندوں پر 52 رنز بنائے ان کی اننگز میں دو چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے ان کے علاوہ زسزئی نے 27گیندوں پر41 رنز بنائے جس میں دو چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے۔بین کٹنگ 24 اور کامران اکمل نے 21 رنز بناسکے۔کراچی کنگز کی طرف سے عبیدآصف چار اوور زمیں 36رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عامریامین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز نے مقرر ہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔کراچی کنگز کی طرف سے بابر اعظم نے 63 گیندوں پر 90 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 12 چوکے شامل تھےان کی شانداراننگز بھی ان کی ٹیم کو شکست سے نہیں بچا سکی۔بابر اعظم کے علاوہ کوئی بلے باز بڑٰی اننگز کھیل نہیں سکا۔کوکبین 31،عامریامین 20 اور محمد نبی 10 رنز بنا سکے۔ پشاور زلمی کی طرف سے محمد عمر نے بہترین بولنگ کی ا4 اوورز میں 22 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ان کے علاوہ شعیب ملک ،عثمان قادر اور حسین طلعت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔شعیب ملک کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔


138 views0 comments