24newspk
کراچی کنگز کی ”جان“ بابراعظم کا ڈین کیلئے خصوصی پیغام

کراچی (کرکٹ نیوز پی کے)پی ایس ایل فائیو کی نئی چیمپئن کراچی کنگز کے بہترین بلے باز اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کراچی کنگز کی پاکستان سپر لیگ میں جیت سابق کوچ کراچی کنگز ڈین جونز کے نام کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور کراچی کنگز کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے فائنل میں جیت کراچی کنگز کے سابق کوچ ڈین جونز کے نام کر تے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کیا اور لکھا کہ ڈینو کوچ ہم نے اپنا کام پورا کیا۔ انہوں نے پی ایس ایل کی ٹرافی کے ساتھ ڈین جونز کی تصویر شیئر کردی۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر نیا چیمپئن بن گیا ہے۔ بابر اعظم کو پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو میں کئی ایوارڈز سے نوازا گیا ان کو ایونٹ کے بہترین بلے باز کے ساتھ ساتھ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا اور فائنل میں ان کو میچ کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔