24newspk
کراچی کنگز کی خراب پرفامنس: میچ ہارنے کی وجہ کیا بنی؟ کپتان بابر اعظم نے بتا دیا

کراچی (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے ہیں ،پی ایس ایل 7 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصہ کیا،کراچی کنگز میچ کی شروعات میں ہی اپنی وکٹیں گر گئیں پاور پلے میں کراچی کنگز کی 34 رنز پر پانچ وکٹیں گر گئی تھیں اس کے بد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی گئیں اور پوری ٹیم 18 ویں اوور میں 113 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔کراچی کنگز کی طرف سے بابر اعظم 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ان کے علاوہ عماد وسیم 25 اور عامر یامین 20 رنز بنا سکے،سات کھلاڑی ڈبل فگر تک بھی نہیں پہنچ سکے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے نسیم شاہ نے 4 اوورز میں 20 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں ان کے علاوہ سہیل تنویر 2،محمد نواز اور فالکنر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 113 رنززکا حدف آسانی سے سولویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے احسن علی نے 57 رنز بنائے ان کے علاوہ سمید 30 اور سرفراز نے 16 رنز بنائے۔نسیم شاہ کو ان کی بہترین باؤلنگ پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پچ میں کوئی مسئلہ نہیں تھا لیکن ایک کے بعد ایک وکٹیں گرنے سے ہم پر پریشر آگیا ۔ہم نے جو پلان بنا یاتھا کہ کے اتنا ٹوٹل بنائے گے وہ نہیں ہو سکا ،ہم نے غلط شاٹ کھیلیں جس کی وجہ سے ہماری وکٹیں گرتی رہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس میچ سے سیکھیں گے اور کوشش کریں گے کہ دوبارہ وہ ہی غلطیاں نہ کریں۔