• 24newspk

کراچی کنگز کے فینز کے لئے بری خبر


لاہور (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے ہیں اور اب تک ساری ٹیمیں سات سات میچز کھیل چکی ہیں ، پی ایس ایل کی دفائی چیمپئن ملتان سلطان سات میں سے 6 چھ میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پر ہے اور پی ایس ایل کی 2019 میں چیمپئن بننے والی ٹیم کراچی کنگز پی ایس ایل سیون میں آخری نمبر پر ہے ۔کراچی کنگز نے سات میچ کھیلے اور ایک بھی میچ نہیں جیتا اور پہلی ٹیم ہے جو پی ایس ایل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے ابھی ان کے تین میچ باقی ہیں اگر تینوں جیت بھی جائے تب بھی ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی نہیں کر سکتی۔


کراچی کنگز کے فینز ٹیم کی پرفارمنس سے بہت ناخوش ہیں۔ کراچی کنگز کو مضبوط ٹیموں میں سے ایک سمجھا جا رہا تھا لیکن بدقسمتی سے ٹیم میں موجود بڑے بڑے نام بھی ٹیم کو کوئی میچ نہیں جتواسکے۔دنیا کے نمبر ون بلے باز بابر اعظم کو رواں سال کپتانی سونپی گئی تھی لیکن بدقسمتی سے وہ ابھی تک میچ نہیں جیت سکے۔کل کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹٰڈ کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو ا یک رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔کراچی کنگز شکست کے بعد ٹاپ فور کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیت کے لئے 192 رنز کا حدف دیا تھا جس کے تعاقب میں کراچی کنگز 190 رنز بناسکی۔کراچی کنگز کی طرف سے

اسلام آباد یونائیٹڈ کے 192 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم 190 رنز بناسکی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے۔عماد وسیم نے 55 اور قاسم نے 51 رنز کی اننگز کھیلی لیکن ان کی اننگز ٹیم کو میچ نہیں جیتوا سکے۔



52 views0 comments