24newspk
کراچی کنگز کے لئے ایک اور بری خبر! دو اہم ترین کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے

کراچی (24 نیوز پی کے)پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے پہلے مرحلے میں کراچی میں میچز کھیلے جا رہے ہیں ،پی ایس ایل سیون میں کانٹے دار مقابلے ہو رہے ہیں اور چھکے چوکوں کی برسات ہو رہی ہے۔ کراچی کنگز نے پی ایس ایل سیون کا آغاز اچھا نہیں کیا ،کراچی کنگز نے اب تک تین میچ کھیلے ہیں اور تیون میچوں میں ان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اب ان کے لئے بری خبر آگئی ہے کہ ان کے دو کھلاڑی پی ایس ایل سیون سے باہر ہوگئے ہیں جن میں کراچی کنگز کے اہم ترین باؤلر محمد عامر انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں ان کے علاوہ فاسٹ باؤلر محمد الیاس بھی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں ۔محمد عامر پی ایس ایل سے پہلے ہی انجری کا شکار ہو گئے تھے جبکہ محمد الیا س نے شروع کے میچز کھیلے تھے۔
اس سال کراچی کنگز کی قیادت قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کر رہے ہیں ان کی قیادت میں قومی ٹیم نے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور شائقین امید کرتے ہیں کہ کراچی کنگز ٹورنامنٹ میں کم بیک کرے گی۔
