top of page
  • Writer's picture24newspk

“کراچی کے اسٹیڈیم میں لاہور کا فخر چھا گیا” بڑے میچ کے بڑے کھلاڑی فخر زمان نے بڑا سنگ میل عبور کر لی


ویب ڈیسک (24 نیوزپی کے)پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں،لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو اخری اوور میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔


نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ،کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔کراچی کنگز کی طرف سے شرجیل خان نے 39 گیندوں پر 60 رنز بنائے ان کی اننگز میں تین چھکے اور آٹھ چوکے شامل تھے ان کے علاوہ 41 رنزبنائے باقی کھلاڑیوں میں جو کلارک 24 اور محمد نبی نے 15 رنز بنائے۔لاہور قلندرز کی طرف سے حارث رؤف نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی،زمان خان ،راشدخان اور محمدحفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور قلندرز نے 171 رنز کا حدف 20 اوور میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔لاہور قلندر کی طرف سے فخر زمان نے دھوندار بلے بازی کی اور کراچی کنگز کے باؤلرز کی خوب دھلائی کی ۔انہون نے 60 گیندوں پر 106 رنز بنائے ان کی اننگز میں 3چھکے اور 12 چوکے شامل تھے ۔فخر زمان نے سنچری کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل میں اپنے 1500 رنز بھی مکمل کیے اور وہ پی ایس ایل کی تاریخ میں 1500 رنز بنانے والے چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔لاہور قلندرز کی طرف سے باقی کھلاڑیوں میں سمیت پٹیل 26 اورمحمد حفیظ 24 رنز بنا سکے۔ فخر زمان کو بہترین اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دی گیا۔

29 views0 comments
bottom of page