24newspk
کراچی کے حالات پر اب خاموشی ۔۔۔شاہد آفریدی نے پاکستانیوں کے دل کی بات کر دی
Updated: Aug 27, 2020

کراچی (کرکٹ نیوز پی کے ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آلراؤنڈر سپر اسٹار شاہد خان آفریدی نے کراچی میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال جس میں سڑکیں پانی سے بھر ہوئی گھروں میں پانی اور بجلی بند ہونے پر دلبرداشتہ ہوکر شاہد آفریدی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور کراچی کی انتظامیہ پر شدید تنقید کی ۔
سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا کہ اب کراچی کے حالات پر چپ رہنا مجرمانہ خاموشی ہے،انہوں کے الیکٹرک کو بھی آڑے ہاتھوں لیا جی صبح سے لائٹ نہیں ،دل خون کے آنسو روتا ہے ،صوبائی اور فوفاقی حکومت بلکل ناکام ہوگئی ہے ،گلیاں پانی سے بھر گئی ہیں لوگ ڈوب رہے ہیں ۔
شاہد آفریدی نے ٹو ئٹ میں مزید کہا ہم نے بچپن میں اس شہر کو تباہ ہوتے دیکھا تھا اور آج ہمارے بچے بھی گواہ ہیں اس شہر کو تباہ ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں، کراچی وہ شہر ہے جو اس ملک کا سب سے بڑا شہر ہے اور ملک کی معیشت کی ریڑھ کی حیثیت رکھتا ہے اور سب سے زیادہ ریوینیو دینے والا شہر ہے۔
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ کاش دنیا کے میٹروپولیٹن سے سیکھ لیں ،مصنوعی جھیلیں بنا لیں ،شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ کیا ہمارا قصور یہ ہے کہ ہم نے رہنے کے لئے اس شہر کا انتخاب کیا؟ے والوں کے گریبان پر ہاتھ کون ڈالے گا؟
آپ کو بتاتے چلیں کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے کراچی میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور انتظامیہ کی کارکردگی کے پول کھل گئے ہیں ،بارشوں سے بڑی سڑکیں دریا کا منظر پیش کر رہی ہیں ،گٹر پانی ابل رہے ہیں پانی لوگوں کے گھروں میں بلڈنگ میں چلا گیا لوگ اپنی مدد آپ پانی نکالتے نظر آئے اور بہت مالی نققصان بھی ہوا ۔