top of page
  • Writer's picture24newspk

”کرس ووکس بیٹنگ کے لیے آئے تو انہیں۔۔۔“وسیم اکرم نے کپتان اظہر علی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا


ویب ڈیسک (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے پاکستان کی انگلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست پر قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست پر قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کپتان اظہر علی پر تنقید کرتے کہا کہ پاکستان کے ہارنے سے شائقین پاکستان کرکٹ کو تکلیف ہوئی ہے۔


وسیم اکرم نے مزید کہا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے لیکن جب آپ کو موقع ملے تو اس کا فائدہ اٹھانا چاہیے،انگلش بلے باز ووکس جب بیٹنگ کرنے کریز پر آئے تو ان کو کھیلنے دیا گیا بجائے وہاں پر فاسٹ بولنگ کروانی چاہیے تھی باؤنسرز کرائے جاتے کوئی شاٹ پچ بال کرواتے لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔


انگلینڈ کی پارٹنر شپ بنی جس کی وجہ سے میچ ہاتھوں سے نکل گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم کاؤنٹی کرکٹ کے باؤلرز نہیں ہیں کہ پورا دن ایک ہی قسم کی باؤلنگ کریں صرف لائن لینتھ پر بولنگ کریں، پاکستان کرکٹ ٹیم قدرتی صلاحیتوں اور ایک اٹیک نام ہے۔


وسیم اکرم نے فاست باؤلرز نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کے بارے کہا کہ نسیم شاہ کی عمر 17 سال ہے اور ان کی سپیڈ 90 میل فی گھنٹہ ہے اور شاہین شاہ آفریدی جو 20 سال کے ہیں اور وہ 88 میل فی گھنٹہ سے بولنگ کرواتے ہیں انہیں 20 اوورز کرنے چاہیے تھے۔

50 views0 comments
bottom of page