top of page
  • Writer's picture24newspk

کرس گیل دبئی کے ہسپتال میں زیر علاج، مداحوں کیلئے تشویشناک خبرآگئی


دبئی(ویب ڈیسک) دنیا کے بہترین بلے باز جنہوں نے اپنے جارحانہ انداز بیٹنگ سے پوری دنیا میں نام کمایا ہے اور پوری دنیا ان کو "یونیورس باس" کہتی ہے ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل جو آج کل دبئی میں جاری آئی پی ایل کا حصہ ہیں ان کو معدے میں انفیکشن ہوا ہے جس کی وجہ سے کرس گیل کو دبئی کے ایک ہسپتال میں داخل کروا دیا ہے اور وہ زیر علاج ہیں۔


کرس گیل کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ خوش مزاج انسان ہیں ہمیشہ ہلہ گلہ کرتے رہتے ہیں ۔کرس گیل ہسپتال میں داخل ہونے کے باوجود اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے اور انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کر دی اور لکھا کہ میں یونورس باس ہوں میں آپکو یقین دلاتا ہوں کہ کبھی بھی لڑے بغیر ہمت نہیں ہاروں گا،انہوں نے مزید لکھا کہ یہ چیز کھبی تبدیل نہیں ہو سکتی آپ مجھ سے سیکھ سکتے ہیں لیکن ضروری نہیں آپ وہ ہر کام کریں جو میں کرتا ہوں۔

کرس گیل انڈین پریمیئرلیگ کے روان سیزن میں کنگز الیون پنجاب کی ٹیم کا حصہ ہیں لیکن ابھی تک وہ ایک بھی میچ نہیں کھیل سکے کیوں کہ وہ کافی دنوں سے زیر علاج ہیں ۔کرس گیل نے آئی پی ایل کی تارخ میں سب سے زیادہ چکھے مارنے کا ریکارڈ قائم کیا انہوں نے 326 چکھے مارے ہیں ۔کرس گیل نے آئی پی ایل میں سب سے زیادہ اسکور کیے کرس گیل نے 125 میچ کھیل کر 4484 رنز بنائے ہیں ۔


80 views0 comments
bottom of page