24newspk
کرس گیل نے ٹی 20 کرکٹ میں ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

سینٹ لوشیا (24 نیوز پی کے) دنیا ئے کرکٹ کے خطرناک بلے باز کرس گیل جن کو دنیا یونیورس باس کے نام سے جانتی ہے جن کا تعلق ویسٹ انڈیز سے ہے انہوں نے ٹی 20 کرکٹ میں 14 ہزار رنز بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔وہ دنیا کے پہلے کرکٹر ہیں جنہوں نے کارنامہ سرانجام دیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل نے ٹی 20کیریئر کا آغاز 2006 میں کیا۔اب تک وہ 68 انٹرنیشنل ٹی 20 میچ کھیل چکے ہیں انہوں نے اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ کر س گیل نے آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ٹی 20 میچ میں 67 رنز کی فاتحانہ اننگ کھیلی اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ اس میچ میں فتح کے بعد ویسٹ انڈیز نے پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔یہاں یہ بھی واضح رہے کہ کرس گیل طویل عرصے سے آؤٹ آف فارم تھے ۔ انہوں نے اپنی قومی ٹیم کی جانب سے 2016 کے بعد پہلی بار نصف سنچری سکور کی ہے۔