24newspk
کرس گیل کا پاکستان آنے کا اعلان! پاکستانی کھلاڑیوں کا رد عمل بھی آگیا

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان ملتوی کرنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹرز نے پاکستان کو پر امن ملک قرار دیا اور دنیائے کرکٹ کے بہترین بلے باز کرس گیل نے پاکستان آنے کا اعلان کیا تو شائقین کرکٹ نے ان کا خیر مقدم کیا کرس گیل کی جانب سے پاکستان آنے کے اعلان پرقومی کھلاڑیوں کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آنا شروع ہوگۓ ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ آپ جب بھی پاکستان آئیں آپکو ہمیشہ خوش آمدید کہیں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹی ٹونٹی کپتان اور سینئر آلراؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ خوش آمدید کرس گیل، آپ واقعی ایک حقیقی چیمپئین ہیں، پاکستان کی جانب سے بہت سا پیار۔
فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بھی کرس گیل کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں آپ سے ملاقات ہوگی۔