• 24Newspk

کرفیو نہیں لگارہے، لوگ اگلے 3 دن گھر تک محدود ہوجائیں، حکومت سندھ



24 نیوز پی کے:(ویب ڈیسک 20 مارچ ، 2020) سندھ حکومت نے سوشل میڈیا پر زیر گردش کراچی میں اتوار سے کرفیو کی خبروں کو افواہ قرار دے دیا ۔ سندھ ھکومت کی کرونا وائرس کے باعث نے وگوں سے آئندہ 3 روز تک گھروں میں رہنے کی اپیل ۔


انہوں نے کہا کہ آپ کا گھروں میں رہناخود آپ کیلئے اور ہم سب کے لیے ضروری ہے۔سندھ حکومت کی کراچی میں اتوار سے کرفیو کی تردید عوام ہفتہ، اتوار اور پیر کو جو عام تعطیل ہے یوم پاکستان کے حوالے سے اس دب بھی کھر پر رہنے کا کہا گیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ عوام ہفتہ، اتوار اور یوم پاکستان کی عام تعطیل پر گھروں پر رہیں اور اِن تعطیلات میں گھروں سے نکلنے سے باز رہیں۔لوگ بلا وجہ باہر نہہ نکلیں اور بچوں کو بھی نہ نکلنے دیں۔


یاد رہے کہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ سندھ ہے جہاں ایک مریض انتقال کرچکا ہے اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 256 ہے۔ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ ملک بھر میں تعداد 500 ہے۔

Subscribe to 24Newspk 

Contact us
  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2020 by 24newspk.com all rights reserved