• 24Newspk

کرونا وائرس ایک عالمی وبا اور اس بچاؤ



کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک


کرونا وائرس پوری دنیا میں پھیل گیا ہے جو دیکھتے دیکھتے ہزاروں جانیں لے گیا اور لاکھوں لوگوں کو اپنی لپیٹ لے لیا ہے۔سب سے پہلے یہ چین کے شہر ووہان میں اس وائرس نے پنا کام دکھایا اور دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں جانیں لے گیا۔اس وائرس سے دوسرا سب سے متاثر ترقی یافتہ یورپ کا ملک اٹلی ہے، جہاں کورونا اپنے پنجے گاڑ چکا ہے۔ اب تک ہزاروں ہلاکتیں ہو چکی ہیں یہ وائرس بے قابو ہو چکا ہے۔آپ کو بتا تے چلیں کہ اٹلی وہ واحد ملک ہے جس نے سب سے پہلے چین سے اپنے شہری نکالے تھے جب کہ پاکستان اور دیگر ممالک نے تھوڑا صبر کیا ۔اٹلی کے اس فیصلے کی وجہ سے آج ان کو یہ دن دیکھنا پڑ رہا ہے۔اٹلی میں ہلاکتیں چائنہ سےبھی زیادہ ہوگئی ہیں اب تک وہاں 4 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہوگٰئی ہیں اور وہاں 47 ہزار لوگ متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 5 ہزار سے زائد لوگ صحتیاب ہو چکے ہیں ۔


اب بات کرتے ہیں ان ممالک کی جو زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ان میں سب سے زیادہ متاثر چین ہے جہاں 80 ہزار سے زاٰئد لوگ متاثر ہوئے اور 3 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی ۔دوسرے نمبر پر اٹلی ہے جہاں 47 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔ اور 4 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئیں جو اب تک کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔اس کے بعد ایران میں 14 سو سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔اسی ظرح اسپین میں 1093 ہلاکتیں ہو چکی ہیں،فرانس 460،امریکہ میں 275 برظانیہ میں 175 ہلاکتوں کے سب زیادہ متاثر ممالک میں سے ہیں ۔

پاکستان

اب بات کرتے ہیں پاکستان کی جہاں اب تک 500 سے زاٰئد لوگ متاثر ہو چکے ہیں اور 3 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ پاکستان میں زیادہ تعداد ایران سے آئے زائرین کی ہیں۔اس سلسلے میں حکومت پاکستان نے پورے ملک میں آئسلیشن سنٹرز قائم کیے ہیں جہاں متاثریں کو رکھا گیا ہے وہاں ان کا لاج کیا جا رہا ہے۔پاکستان میں سب سے زیادہ متاثرین صوبہ سندھ میں ہیں جن کی تعداد 256 سے زائد ہو چکی ہے اور ایک ہلاکت بھی ہو چکی ہے۔باقی صوبوں میں مریضوں کی تعداد اس ظرح ہے

سندھ 256

پنجاب 96

بلوچستان 92

خیبر پختونخواہ 23

گلگت بلتستان 21

ٖفیڈرل کیپیٹل 10

آزاد کشمیر 1

ان میں مزید اضافے کا خطرہ ہے۔


اصل خطرہ یہ ہے مرض جب بگڑتا ہے تو سوائے وینٹی لیٹر کے کوئی چارہ باقی نہیں رہتا اور وینٹی لیٹر نہ ملنے کا مطلب موت ہے۔اظلاعات کے مطابق دستیاب اعداد وشمار کے مطابق پورے ملک میں کل ملا کر جو وینٹی لیٹر ہیں وہ ڈھائی ہزار سے زیادہ نہیں ہیں۔۔

۔


کرونا وائرس کی علامتیں


اگر آپ کو کھانسی نزلہ اور بخار ہے تو لازمی نہیں کہ آپ لو کرونا ہو یہ موسم کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے،لیکن اگر یہ کچھ دن تک ٹھیک نہیں ہوتا تو آپ کوجلد ٹیسٹ کروانے چاہیں۔اگر آپ نے ان دنوں کسی متاثرہ ملک کا دورہ کیا ہے یا آپ وہاں سے آئے کسی فرد سے ملے ہیں تو آپ کو فوری طورپر ٹیسٹ کرانا چاہیے۔اور اپنے آپ کو دوسرون سے دور رکھیں


احتیاظی تدابیر


ہم کو سب کو چاہیے کہ احتیاطی تدابیر میں عمل کریں۔آجو حکومتی سظح پر بتا جا رہا ہے اس پر عمل کریں ،باہر جاتے وقت ماسک کا استعمال کریں ہجوم سے دور رہیں صابن سے ہاتھ دھوئیں ،آج کل کسی کو مصافحہ کرنے سے روکیں تو کہتے ہیں آپ کا ایمان کمزور ہے یہ پاکستان میں بہت سے لوگوں کا مسئلہ ہے اس کا بھی حل نکلنا چاہیے یہی لوگ اس مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے اور کل انہی لوگوں کی وجہ سے حکومت کو لاک ڈاؤن کرنا پڑا تو سب سے ذیادہ شور بھی یہی باایمان لوگ مچائیں گے


آپ تمام دوستوں اور بزرگوں سے گذارش ھے کہ آج سے ھاتھہ ملانے اور گلے لگانے سے گریز کریں اور بھت زیادہ احتیاط برتا جائے ھن ایک دوسرے کو educate کریں اور اس پر سختی سے عمل کریں اور گھر میں داخل ھوتے ھی اپنے ھاتھوں کو صابن سے اچھی طرح دھوئیں اپنے آپ کو اور اپنے پیاروں کا خیال رکھیں بے احتیاطی سب کے لیے پریشانی کا باعث ھوگی ۔


تحریر

ہدایت اللہ ابڑو

52 views

Subscribe to 24Newspk 

Contact us
  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2020 by 24newspk.com all rights reserved