• 24newspk

کرکٹر زاہد محمود کی والدہ انتقال کرگئیں۔۔ کپتان بابر اعظم کا زاہد محمود کی والدہ کے انتقال پر اظہار


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)گزشتہ برس انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے قومی کرکٹر زاہد محمود کی والدہ انتقال کرگئیں۔

زاہد محمود نے والدہ کے انتقال کی افسوسناک خبر مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر دی۔اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’میری جنت، میری ماں ہمیں چھوڑ کر چلی گئی ہے۔‘

زاہد محمود نے اپیل کی کہ ’میری والدہ کی مغفرت کے لیے دعا کریں۔‘


کامران اکمل اور عابد علی سمیت سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زاہد محمود کی والدہ کے انتقال پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا گیا۔کپتان بابر اعظم نے بھی ٹوئٹر پر ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور ان کے اور ان کی فیملی کے لئے صبر کی بھی دعا کی۔


واضح رہے کہ گزشتہ برس انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے زاہد محمود نے اپنے پہلے ڈیبیو میچ میں 3 وکٹ حاصل کیے تھے۔






24 views0 comments