• 24newspk

'کرکٹر نہ ہوتا تو۔۔۔۔ ہوتا کیونکہ پڑھنا لکھنا نہیں آتا تھا، شاداب خان دلچسپ بیان


اسلام آباد(24 نیوز پی کے)قومی ٹیم کے آلراؤنڈر لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا ہے کہ کرکٹر نہ ہوتا تو مزدور ہوتا کیونکہ پڑھنا لکھنا نہیں آتا تھا۔

اسلام آباد میں لیگ اسپنر شاداب خان نے میڈیا سے گفتو کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں کرکٹر نہ ہوتا تو مزدور ہوتا کیونکہ مجھے پڑھنا لکھنا نہیں آتا تھا۔شاداب خان نے مزید بتایا کہ میری خواہش رہی ہے کہ شاہد آفریدی کے ساتھ کھیلوں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ بیٹنگ میں اوپننگ کروں لیکن جو ٹیم پلان ہوتا ہے اور ٹیم کو جہاں ضرورت ہوتی ہے ویسے ہی کھیلتا ہوں۔

پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگر اسلامآباد یونائیٹڈ نے نکال دیا تو جس فرنچائز کی طرف سے منتخب ہوا تو کھیلوں۔ لیگ اسپنرشاداب خان نے کہا بھارت کے خلاف خود پر اعتماد زیادہ ہے کیونکہ بھارت کو پہلی بار ورلڈکپ میں شکست دی تھی۔

شاداب خان نے پاکستان کے لئے 6 ٹیسٹ ، 51 ون ڈے اور 64 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں ۔شاداب خان نے ٹیسٹ میں 300 رنز اور 14 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ون ڈے انٹر نیشنل کرکٹ میں 548 رنز اور 69 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جبکہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں شاداب خان نے 275 رنز اور73 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔


Islamabad (24 News PK) Shadab Khan, the all-rounder leg-spinner of the national team, has said that if he was not a cricketer, he would have been a laborer because he could not read and write.

Leg-spinner Shadab Khan while talking to the media in Islamabad said that if I was not a cricketer, I would have been a laborer because I could not read and write. Shadab Khan further said that it has been my wish to play with Shahid Afridi. A question. In response, he said that I want to open the batting but I play according to the team plan and where the team needs.

Regarding the Pakistan Super League, he said that if Islamabad United kicked him out, he would play for the franchise chosen by him. Leg-spinner Shadab Khan said that self-confidence is high against India as they defeated India for the first time in the World Cup.

Shadab Khan has played 6 Tests, 51 ODIs and 64 T20 matches for Pakistan. Shadab Khan has scored 300 runs and 14 wickets in Tests. He has scored 548 runs and 69 wickets in ODI cricket. While in T20 International, Shadab Khan has got 275 runs and 73 wickets.

45 views0 comments