24newspk
کرکٹ میں کرپشن کا ایک اور سکینڈل ، آئی سی سی نے سزا سنادی
Updated: Apr 19, 2021

دبئی(کرکٹ نیوز پی کے) کرکٹ کرپشن کے ایک سکینڈل کا فیصلہ سنا دیا گیا،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سخت سزا سنادی ۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک پر اینٹی کرپشن کوڈکی خلاف ورزی کرنے پر آٹھ سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ زمبابوے کے سابق کپتان فاسٹ بالر اور ہیڈ کوچ ہیتھ اسٹریک پر الزام ہے کہ انہوں نے 2017 اور 2018 میں ٹیم کی کوچنگ کرپٹ عناصر کی معاونت کی تھی ۔
اس کے علاوہ سابق کپتان کے اوپر الزام ہے کہ انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ، بنگلہ دیش لیگ اور افغان لیگ میں بھی فکسنگ کی مدد دی۔ سابق کپتان نے ہیتھ اسٹریک نے خود پر عائد الزامات کو تسلیم کیا، جس پر آئی سی سی کے انسداد بدعنوانی ٹریبونل نے ان پر آٹھ سال کی پابندی عائد کی، پابندی28 مارچ 2029 کو ختم ہوگی۔
ہیتھ اسٹریک نے 1993 سے 2005 تک زمبابوے ٹیم کی نمائندگی کی ،انہوں نے ٹیسٹ کیریئر میں 65 میچ کھیل کر 216 وکٹیں حاصل کیں ۔ ان کی ٹیسٹ میں بہترین باولنگ 6/73 تھی۔ایک روزہ کیریئر میں ہیتھ اسٹریک نے 189 میچ کھیل کر 239 وکٹیں حاصل کیں ۔ان کی بہترین باولنگ 5/32 تھی۔