24newspk
کرکٹ ورلڈ کپ 1999 کے منفرد ریکارڈز:وہ کون سا نامور کھلاڑی ہےجس نے ایک چھکا بھی نہیں مارا؟
Updated: Apr 24

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) ورلڈ کپ 1999 انگلینڈ میں کھیلا گیا اور فائنل پاکستان مقابلہ آسٹریلیا کھیلا گیا آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر دوسری مرتبہ چیمپئن بنا تھا۔آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ ورلڈ کپ 1999 میں کون کون سے منفرد ریکارڈ بنے تھے۔کس ٹیم نے کتنے میچ جیتے ،کس ٹیم نے ایک میچ میں سب بڑا سکور کیا کس ٹیم نے کم سے کم سکور کیے ،کس بلے بازنے کتنے سکور کیے کس باؤلر نے کتنی وکٹیں حاصل کیں ۔
سب سے پہلے بات کرتے ہیں کہ سب سے زیادہ کس ٹیم نے میچ جیتے؟ پاکستان اور آسٹریلیا نے ورلڈ کپ میں 8 ،8 میچ جیتے جس میں آسڑیلیا کا فائنل بھی جیتا تھا۔ورلڈ کپ 99 میں بھارت نے ایک میچ میں سب سے زیادہ اسکور کیاتھا،بھارت نے سری لنکا کے خلاف 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 376 اسکور کیا ، اس میچ میں ساروو گنگولی نے 183 اور راہول ڈریوڈ نے 145 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔اس ور لڈ کپ میں تین دفعہ 300 یا اس سے زائد رنز بنے ،دو دفعہ بھارت اور ایک دفعہ آسٹریلیا نے رنز اسکور کیے۔پاکستان کو اس ورلڈ کپ میں 275 رنز آسٹریلیا کے خلاف رنز اسکور کیا۔اب بات کرتے ہیں کہ کون سی ٹیم کم ترین اسکور پر آؤٹ ہوگئی ،اسکاٹ لینڈ ویسٹ انڈیز کے خلاف68 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی،پاکستان کا کم ترین اسکور 99 کے فائنل میں تھا پاکستان کی پوری ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 132 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
ورلڈ کپ میں سب سے بڑی پارٹنرشپ بھارت کے راہول ڈریوڈ اور ساروو گنگولی کے درمیان بنی تھی دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 318 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی تھی۔ پاکستان کی طرف سے سعید انور اور وجاہت اللہ واستی کے درمیان 194 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی تھی۔ورلڈ کپ 1999 میں سب سے زیادہ سکور بھارت راہول ڈریوڈ نے کیے تھے انہوں نے 8 میچوں میں 461 رنز بنائے تھے اس میں 2 سنچریاں اور 3 نصف سنچریاں شامل تھیں ان کی بیٹنگ ایوریج 65.85 تھی ،ان کا سب سے زیادہ اسکور 145 رنز ہے جو انہوں نے سری لنکا کے خلاف کیا تھا حیرانی کی بات یہ ہے کہ انہوں پورے ورلڈ کپ میں 8 میچ کھیلے اور صرف ایک چھکا مارا۔ ورلڈ کپ میں دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے کپتان اسٹیووا جن کی قیادت میں آسٹریلیا نے 1999 کا ورلڈ کپ جیتا تھا انہوں نے 8 میچوں میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریوں کی بدولت 398 رنز بنائے ان کی بیٹنگ ایویرج 79.60 تھی ،نہوں نے آٹھ میچوں میں صرف 6 چھکے مارے ان کا بہترین اسکور 120 تھا جو انہوں جنوبی افریقہ کے خلاف کیا تھا۔
تیسرے نمبر پر بھارت کے سارو گنگولی نے 7 میچوں میں 379 رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری شامل تھی ان کی بیٹنگ ایورج 54.14 تھی ، انہوں سات میچوں میں آٹھ چھکے مارے تھے ۔ سارو گنگولی نے 183 رنز کی اننگز کھیلی جو ورلڈ کپ میں کسی بلے باز کا بہترین اسکور تھا انہوں نے سری لنکا کے خلاف کیا تھا۔چوتھے نمبر پر آسٹریلیا کے مارک وا تھے جنہون نے 10 میچوں میں 375 رنز بنائے جس میں میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری شامل تھی ان کی بیٹنگ ایورج 41.66 تھی ،مارک وا نے 10 میچوں میں صرف ایک چھکا لگایا تھا ان کا بہترین اسکور 104 تھا جو انہوں نے زمبابوے کے خلاف کیا تھا۔
پانچویں نمبر پر سعید انور پاکستان کے اوپنر بلے باز جنہوں نے 10 میچوں میں 368 رنز بنائے جس میں 2 سنچریاں شامل تھیں،ان کی بیٹنگ ایوریج 40.88 تھی سعید انور نے 10 میچوں میں کوئی چھکہ نہیں لگایا تھا۔ ورلڈ کپ میں سعید انور بہترین اسکور 113 تھا جو انہوں نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف اسکور کیا تھا۔ورلڈ کپ میں ٹوٹل 11 سنچریاں بنیں اور 39 نصف سنچریاں بنیں اور ورلڈ کپ میں 118 چھکے لگے۔
باؤلنگ کی بات کی جائے تو نیوزی لینڈ کے جیف ایلٹ نے 9 میچوں میں 20 وکٹیں اور آسڑیلیا کے شین وارن نے 10 میچوں میں 20 وکٹیں حاصل کیں ان کے علاوہ آسٹریلیا کے میگراتھ نے 18 جنوبی افریقہ کے کلوسنر نے 17 وکٹیں حاصل کیں ،پاکستان کے ثقلین مشتاق نے 16 وکٹیں حاصل کیں شعیب اختر 16 وسیم اکرم 14 ،عبدالرزاق 13 اور اور اظہر محمود 13 وکٹوں کے ساتھ ٹاپ ٹین میں شامل تھے۔