• 24newspk

کرکٹ کھیلنے کے لئے گراؤنڈ میں محنت کرنی پرتی ہے باتوں سے کرکٹ نہیں کھیلی جاتی،کامران اکمل


اسلام آباد(24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ میری جگہ ٹی 20 سکواڈ میں قومی ٹیم کے لئے نہیں بنتی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کیلئے شائقین کرکٹ بہت پرجوش دکھائی دے رہے ہیں،ہم نے کشمیر پریمیئر لیگ کا سوچاہے کہ اس ایونٹ میں اچھی کرکٹ کھیل کر ٹورنامنٹ کے معیار کو بہتر کرنا ہے۔ کامران اکمل نے مزید کہا کہ کرکٹ کھیلنے کے لئے گراؤنڈ میں محنت کرنی پرتی ہے باتوں سے کرکٹ نہیں کھیلی جاتی ہر اننگز میں 80,70 رنز بنانا آسان نہیں ہے۔

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کا کہنا تھا کہ رواں سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بارے میں نہیں سوچا، میری جگہ نہیں بنتی ٹی 20 ورلڈکپ سکواڈ میں ، محمد رضوان کی جگہ ٹی ٹوئنٹی میں کوئی نہیں لے سکتا، اب اگر کوئی وکٹ کیپر بلے باز ٹی ٹوئنٹی کھیلے گا تو بطور سپیشلسٹ بلے باز ہی کھیلے گا۔


کامران اکمل نے ٹیم سلیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں ہوانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں یاری دوستی پر سکواڈ منتخب نہیں کرنا چاہیے، اس میں آسٹریلیا کی کنڈیشنز کے لحاظ سے میرٹ پر سکواڈ منتخب کرنا چاہیے۔کامران اکمل نے پاکستان کے لئے 2002سے 2017 تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی۔کامران اکمل نے نے تینوں فارمیٹس میں 268 میچ کھیلے اور6871 رنز بنائے جس میں 11 سنچریاں اور 27 نصف سنچریاں شامل ہیں۔کامران اکمل نے وکٹ کے پیچھے 454 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


Islamabad (24 News PK) Pakistan cricket team cricketer Kamran Akmal has said that my place in the T20 squad is not made for the national team.

Kamran Akmal, the wicket keeper batsman of Pakistan cricket team while talking to the media said that cricket fans are very enthusiastic about the Kashmir Premier League, we think of the Kashmir Premier League that by playing good cricket in this event, the quality of the tournament will be improved. Gotta do better. Kamran Akmal further said that to play cricket one has to work hard on the ground, cricket is not played by talking, it is not easy to score 80, 70 runs in each innings.



The wicket-keeper batsman of the national team said that he did not think about the T20 World Cup in Australia this year, there is no place for me in the T20 World Cup squad, no one can replace Mohammad Rizwan in the T20, now if If a wicket-keeper batsman plays T20, he will play as a specialist batsman.


Speaking about the team selection, Kamran Akmal said that in the T20 World Cup held in Australia, the squad should not be selected on the basis of friendship, in terms of the conditions of Australia, the squad should be selected on merit. He played international cricket from 2002 to 2017. Kamran Akmal played 268 matches in all three formats and scored 6871 runs, including 11 centuries and 27 fifties. Kamran Akmal dismissed 454 players behind the wicket.

27 views0 comments