24newspk
کرکٹ کے میدان سے پاکستان کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
Updated: Feb 3, 2021

لاہور(کرکٹ نیوز پی کے)پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ایسے میں بڑی بڑی ٹیموں کا پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان رواں سال اکتوبر میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم رواں سال اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم پہلی دفعہ پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔مہمان ٹیم کراچی میں دو ٹی 20 اور تین ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق ٹی 20 میچز 14 اور 15 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچ بھی کھیلے جائیں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز 22،20،18 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔رواں سال انگلینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم دورہ کرے گی۔انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم نے آخری مرتبہ 2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ ویمنز کرکٹ کی ورلڈ چیمپئن انگلینڈ ویمنز ٹیم کا پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ ہمارے خطے میں کرکٹ کے فروغ کے لئے ایک بڑا اور اہم اعلان ہے۔کورونا کی وباء کے باوجود گزشتہ سال سے ملک میں جاری انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک میچز کے کامیاب انعقاد نے بھی دیگر بورڈز کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔