• 24newspk

کسی بھی کھلاڑی پر یہ لیبل نہیں لگانا چاہیے کہ یہ وائٹ بال یا ریڈ بال کا کھلاڑی ہے، امام الحق


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق کا کہنا ہے کہ کسی بھی کھلاڑی پر یہ لیبل نہیں لگانا چاہیے کہ یہ وائٹ بال یا ریڈ بال کا کھلاڑی ہے۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امام الحق نے مداحوں سے گفتگو میں کہا کہ حالیہ آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ بیٹرز میں شمار ہونا فخر کی بات ہے، میرا فوکس اس وقت صرف بیٹنگ پر ہے لیکن میں وکٹ کیپنگ بھی کر سکتا ہوں ۔قومی ٹیسٹ کرکٹر نے مزید کہا کہ مجھے وکٹ کیپنگ کرنے کا بہت شوق ہے لیکن میرا وکٹ کیپر بننا مشکل کام ہے۔

امام الحق نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی کھلاڑی پر ریڈ بال یا وائٹ بال فارمیٹس کا لیبل لگانا ختم ہونا چاہیے، ریڈ بال یا وائٹ بال فارمیٹس کا لیبل لگانے سے کھلاڑیوں کو پریشانی ہوتی ہے۔ امام الحق نے پاکستان کے لئے 14 ٹیسٹ میچوں میں 27 اننگز کھیل کر 855 رنز بنائے اس میں 2 سنچریاں اور چار نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ون ڈے کی بات کریں تو امام الحق نے 49 میچوں میں 2321 رنز بنائے جس میں 9 سنچریاں اور 11 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔امام الحق نے ٹی 20 میں 2 میچ کھلیے ہیں اور 21 رنز بنائے ۔

12 views0 comments