24newspk
کسی کو اس کے مذہب کی بنیاد پر تنقید کرنا بہت برا ہے۔۔ ویرات کوہلی بھی بولر شامی کے حق میں بول پڑے

ویب ڈیسک (24نیوز پی کے)انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے فاسٹ ابؤلر محمد شامی کو ان کے مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنانے والے لوگوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ کسی کو مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنانا بدترین انسانی عمل ہے اور ایسا ہرگز نہیں کرنا چاہیے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ محمد شامی پر بھارتیوں کی جانب سے پاکستان سے میچ ہارنے کے بعد شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جہاں پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی۔اس میچ میں تمام بھارتی باؤلرز ہی ناکام رہے تھے لیکن سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے محمد شامی کو مسلمان ہونے کے سبب شکست کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے آڑے ہاتھوں لیا تھا۔محمد رضوان اور بابر اعظم نے 150 رنز کا حدف بغیر کسی نقصان پر پورا کر لیا تھا اور دونوں کھلاڑیوں نے بھارتی باؤلرز کی جم کے دھلائی کی لیکن سوشل میڈیا پر بھارتی شائقین نے صرف فاسٹ باؤلر محمد شامی کو تنقید کا نشانہ بنایا ،محمد شامی کی حمایت میں پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے بیان دیا کہ محمد شامی بہترین باؤلر ہیں اپنے اسٹار کی عزت کریں ۔