top of page
  • Writer's picture24newspk

‘ کسی کو بھی پاکستان کو داغدار کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے’ جیمز فالکنر پر شاہد آفریدی برس پڑے


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آلراؤندر شاہد خان آفریدی نے پاکستان سپر لیگ سے دستبردار ہونے والے آسٹریلوی کرکٹر جیمز فوکنر کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے پانے پیغام میں آسٹریلوی آلراؤنڈر جمیز فالکنر کے رویے پر ا فسوس کیا اور انہوں نے لکھا کہ ا جیمز فوکنر کے بیان پر مایوسی ہوئی جنہوں نے پاکستان کی مہمان نوازی اور ایونٹ کے لیے کیے گئے انتظامات کا جواب الزامات سے دیا۔


شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ نے ہم سب کھلاڑیوں کو یکساں طور پر برابر عزت دیتی ہے اور ہماری ادائیگیوں میں کبھی بھی تاخیر نہیں ہوئی شاہد خان آفریدی نے جیمز فلاکنر کے رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی اجازت نہیں ہونی چاہیے کہ وہ پاکستان،پاکستان کرکٹ اور ہمارے پی ایس ایل برانڈ کو داغدار کرے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ جیمز فالکنر کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز کی نمائندگی کر رہےتھے ۔شاہد آفریدی بھی اپنے آخری پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے تھے وہ انجری کی وجہ سے پی ایس ایل سیون سے دستبردار ہو گئے تھے۔

38 views0 comments
bottom of page