24newspk
کشمیر پریمئر لیگ:بھارتی کرکٹ بورڈ کے کس آفیشل نے ہرشل گبز کو دھمکایا؟ تمام تفصیلات سامنے آگئیں

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے سابق بلے باز ہرشل گبز نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) انھیں افتتاحی کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت سے روکنے اور پاکستان کے ساتھ اپنا سیاسی ایجنڈا بیچ میں لانے کی کوشش کر رہا ہے۔
ہرشل گبز کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی نے انھیں دھمکی دی ہے کہ اگر انھوں نے کے پی ایل میں شرکت کی تو انھیں بھارت میں کرکٹ سے متعلق کسی بھی معاملے کے حوالے سے داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ اس معاملے میں غیر ضروری طور پر پاکستان کے ساتھ اپنا سیاسی ایجنڈا بیچ میں لا رہا ہے، اور مجھے کے پی ایل میں کھیلنے سے روکنے کی کوشش بلا جواز اور مضحکہ خیز ہے۔اس کے علاوہ ہرشل گبز نے یہ بھی بتایا کہ ان کو دھمکی دینے والے بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ تھے۔ہرشل گبز نے یہ بھی بتایا کہ یہ پیغام جے شاہ نے کرکٹ ساؤتھ آفریقہ کے ڈائریکٹر گرایم سمتھ کو بتایا جنہوں نے ان تک بات پہنچائی۔