24newspk
کشمیر پریمیئر لیگ، عامر سہیل نے بھارتیوں کو ’چائے‘ یاد دلا دی

ویب ڈیسک ( 24 نیوز پی کے)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے کہا ہے کہ آپ پاکستان آئیں تو آپ کو چائے ضرور ملے گی۔کشمیر پریمیئر لیگ کے افتتاح میچ کے دوران کمنڑی کرتے ہوئے 54 سالہ عامر سہیل کا کہنا تھا کہ ’پاکستانی لوگ کھلے دل کے مالک ہیں اور مہمانوں کی خدمت کرتے ہیں آنے والوں کو ’چائے‘ ضرور پوچھتے ہیں‘۔
واضح رہے کہ ’چائے‘ کی بات بھارتی مگ 21 پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کے ’’Tea was Fantastic‘‘ کی وجہ سے کافی شہرت رکھتی ہے۔واضح رہے کہ بھارت نے کشمیر پریمئر لیگ کی بہت مخالفت کی لیکن اس کے باوجود کے پی ایل کامیابی سے جاری ہے اور لوگ خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔بھارت نے غیر ملکی کھلاڑی ہرشل گبز کو پاکستان جانے سے روکنے کی کوشش کی لیکن انہوں بھارت کی ایک نہ سنی اور کے پی ایل میں شرکت کے لئے پہنچ گئے۔