• 24newspk

کشمیر پریمیئر لیگ کا سنسنی خیز فائنل،راولاکوٹ نے مظفرآباد کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا


مظفر آباد(24نیوز پی کے)کشمیر پریمیئر لیگ کا پہلے سیزن کے فائنل میں راولاکوٹ ہاکس نے مظفرآباد ٹائیگرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے کر پہلا ٹاٹئل اپنے نام کر لیا۔

فائنل میچ میں مظفرآباد ٹائیگرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔راولا کوٹ ہاکس نے مقررہ 20 اوور میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔راولاکوٹ کی طرف سے کاشف علی 54 ا،بسم اللہ 30 اور صاحبزادہ فرحان 28، اور عمر امین 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔مظفرآباد ٹائیگرز کی طرف سے محمد حفیظ اور اسامہ میر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں ۔


راولا کوٹ ہاکس نے مظفرآبادٹائیگرز کو جیت کیلئے 170 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم وہ ہدف کے تعاقب میں ناکام رہے۔شاہد آفریدی نے انجری کے باوجود اپنے بہترین باؤلنگ سے ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔مظفر آباد کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 161 رنز بناسکی۔آخری اوور میں آصف آفریدی نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کو میچ جیتوایا۔مظفر آباد ٹائیگرز کی جانب سے ذیشان اشرف نے 46،کپتان محمد حفیظ نے 29 اور سہیل تنویر نے 21 رنز بنائے۔ راولا کوٹ ہاکس کی جانب سے آصف آفریدی اور حسین طلعت نے تین ،تین جبکہ شاہد آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔




40 views0 comments