top of page
  • Writer's picture24newspk

کشمیر پریمیئر لیگ کا فائنل ، مظفر آباد ٹائیگرز اور راولاکوٹ ہاکس کے درمیان آج کھیلا جائے گا


مظفر آباد(24 نیوز پی کے)کشمیر پریمیر لیگ 2021 کا فائنل آج مظفرآباد اور راولا کوٹ ہاکس کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ ہاکس اور میر پور رائلز کے درمیان کھیلے میچ میں راولاکوٹ نے میر پور رائلز کو چار وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ راولاکوٹ نے ٹاس جیت کر میر پور رائلز کے خلاف فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔میر پور رائلز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 237 رنز بنائے ،میر پور رائلز کی طرف سے شرجیل خان نے 31 گیندوں پر 141 رنز بنائے ان کی سنچری میں 12 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔رولاکوٹ ہاکس کی طرف سے زمان خان نے ۲ اور شاہد خان آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔


راولا کوٹ ہاکس نے 237 رنز کا ہدف آخری اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔راولا کوٹ ہاکس کی جانب سے کاشف علی 114، حسین طلعت 51اور شاہد آفریدی 19 رنز بناکر نمایاں رہے۔کاشف علی نے 114 رنز صرف 51 گیندوں پر بنائے انکی اننگز میں نو چوکے اور آٹھ چھکے شامل تھے۔ میر پور رائلز کی جانب سے عماد بٹ تین اور ثمین گل دو وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے۔


40 views0 comments
bottom of page