24newspk
کشمیر پریمیئر لیگ کے شیڈول کا ا علان کردیا گیا! کب، کہاں اور کتنے میچز کھیلے جائیں گے؟ فائنل کب ہوگا

ویب ڈیسک ( 24نیوز پی کے) کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کا میلا سجنے کو تیار ،ایونٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔
کے پی ایل کا افتتاحی میچ 6 اگست کو راولا کوٹ اور میرپور رائلز کے درمیان کھیلا جائے گا، 7 اگست کو باغ سٹالینئنز اور کوٹلی لائنز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔کے پی ایل کا کوالیفائر میچ 14اگست کو کھیلا جائے گا ، ایلیمینٹر ون کا پہلا میچ 15 اگست اور دوسرا میچ 16 اگست کو ہوگا ۔کے پی ایل کے 19 میں سے 12 میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے، کشمیر پریمیئر لیگ کا فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا ۔
ایونٹ میں غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت پاکستانی اسٹار کھلاڑی ایونٹ میں جلوہ گر ہونگے جن میں نامور کھلاڑی پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی ،شعیب ملک ،محمد حفیظ،شعیب ملک،محمد عامر اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں ۔غیر ملکی کھلاڑیوں میں ہرشل گبز جیسے نامور کھلاڑی ایونٹ کا حصہ ہونگے،بھارت نے غیر ملکی کھلاڑی ہرشل گبز کو دھمکیاں بھی دی کہ اگر وہ کے پی ایل کھیلیں گے تو وہ بھارت میں کسی بھی ایونٹ کا حصہ نہیں ہونگے بلکہ ان کو بھارت میں داخل بھی نہیں ہونے دیا جائے گا لیکن ہرشل گبز نے دھمکیوں کے باوجود کے پی ایل کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بروز جمعہ، 6 اگست:رات 8:30 بجےمیرپوررائلز بمقابلہ راولاکوٹ ہاکس ،بروز ہفتہ، 7 اگست:دوپہر 2:00 بجے باغ اسٹالیئنز بمقابلہ کوٹلی لائنز
بروز ہفتہ، 7 اگست:رات 7:30 بجےاوورسیز واریئرز بمقابلہ مظفرآباد ٹائیگرز،بروز اتوار، 8 اگست:دوپہر 2:00 بجےمیرپور رائلز بمقابلہ باغ اسٹالیئنز
بروز اتوار، 8 اگست:رات 7:30 بجےراولاکوٹ ہاکس بمقابلہ کوٹلی لائنز،بروز پیر، 9 اگست:دوپہر 2:00 بجےاوورسیز واریئرز بمقابلہ میرپور رائلز
بروز پیر، 9 اگست:رات 7:30 بجےراولاکوٹ ہاکس بمقابلہ مظفرآباد ٹائیگرز،بروز منگل، 10 اگست:دوپہر 2:00 بجےمظفرآباد ٹائیگرز بمقابلہ کوٹلی لائنز
بروز منگل، 10 اگست:رات 7:30 بجےباغ اسٹالیئنز بمقابلہ اوورسیز واریئرز،بروز بدھ، 11 اگست:دوپہر 2:00 بجےراولاکوٹ ہاکس بمقابلہ باغ اسٹالیئنز
بروز بدھ، 11 اگست:رات 7:30 بجےکوٹلی لائنز بمقابلہ میرپور رائلز،بروز جمعرات، 12 اگست:دن 11:00 بجےباغ اسٹالیئنز بمقابلہ مظفرآباد ٹائیگرز
بروز جمعرات، 12 اگست:سہ پہر 4:00 بجےراولاکوٹ ہاکس بمقابلہ اوورسیز واریئرز،بروز جمعہ، 13 اگست:دن 11:00 بجےاوورسیز واریئرز بمقابلہ کوٹلی لائنز
بروز جمعہ، 13 اگست:سہ پہر 4:00 بجےمظفرآباد ٹائیگرز بمقابلہ میرپور رائلز،بروز ہفتہ، 14 اگست:سہ پہر 4:00 بجےکوالیفائر (1 بمقابلہ 2)
بروز اتوار، 15 اگست:سہ پہر 4:00 بجےایلیمینیٹر1 (3 بمقابلہ 4)بروز پیر، 16 اگست:سہ پہر 4:00 بجےایلیمینیٹر2 (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم بمقابلہ ایلیمینیٹر 1 جیتنے والی ٹیم)
بروز منگل، 17 اگست:
شام 7:00 بجے
فائنل (کوالیفائر جیتنے والی ٹیم بمقابلہ ایلیمینیٹر 2 جیتنے والی ٹیم)