24newspk
کنگ ہمیشہ کنگ ہوتا ہے،لیکن یہ بات دنیا جلدی بھول جاتی ہے

کراچی (24 نیوز پی کے) کپتان بابراعظم اور محمدرضوان کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو دوسرے ٹی20 میچ میں شکست دے دی
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی20 میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز میں انگلینڈ نے 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 199 رنز بنائےاورپاکستان کو 200 رنز کا حدف دے دیا۔انگلینڈ کی طرف سے انگلش کپتان معین علی نے عمدہ بیٹنگ کی انہوں نے 23 گیندوں پر 55 رنز بنائے جس میں چار چھکے اور چار چوکے شامل تھے،ان کے علاوہ بین ڈکٹ نے 43 رنز بنائے جس میں سات چوکے شامل تھے۔ہیری بروک 33,فل سالٹ 30,ایلکس ہیلز 26 رنز بناسکے۔پاکستان کی طرف سے شاہنواز دھانی،حارث رؤف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمدنواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے 200 رنز کا حدف آخری اوور میں بغیر کسی نقصان پر پورا کر لیا۔کنگ ہمیشہ کنگ ہوتا ہے لیکن دنیا جلدی بھول جاتی ہے تھوڑی دیر کے لئے بابر اعظم آؤٹ آ ف فارم کیا رہے لوگوں نے ان پر تنقید کرنا شروع کر دی ۔پاکستان کی طرف سے کپتان بابر اعظم جن پر تنقید کی جا ری تھی کہ وہ پر فارم نہیں کر رہے انہوں نے ناقدین کے منہ بند کر دیے ۔بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر میں دوسری سینچری اسکور کی۔ بھارت کے بعد اب انگلینڈ ٹیم کو بھی 10 وکٹوں سے شکست دے کر بھارت کے خلاف میچ کی یاد تازہ کر دی۔بابر اعظم نے66 گیندوں پر 110 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی ان کی اننگز میں پانچ چھکے اور گیارہ چوکے شامل تھے۔کپتان کا ہمیشہ کی طرف ساتھ دینے والے محمد رضوان نے جنہوں نے اپنی محنت او ر لگن سے ملک کا نام روشن کیا ہے اور ٹی20 انٹرنیشنل رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔محمد رضوان نے 51 گیندوں پر 88 رنز بنائے جس میں چار چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے۔بابر اعظم کو بہترین کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
Karachi (24Newspk) Thanks to the excellent batting of captain Babar Azam and Muhammad Rizwan, Pakistan defeated England in the second T20I match.
In the second T20 match played at the National Stadium Karachi, England won the toss and decided to bat first and in 20 overs, England scored 199 runs for the loss of 5 players and gave Pakistan a target of 200 runs. Ali batted well, he scored 55 runs off 23 balls which included four sixes and four fours, besides Ben Duckett scored 43 runs which included seven fours. Harry Brooke 33, Phil Salt 30, Alex Hales 26. Scored runs. From Pakistan, Shahnawaz Dhani, Haris Rauf took two wickets each while Mohammad Nawaz took one wicket.
Pakistan reached the target of 200 runs in the last over without any loss. King is always king but the world forgets quickly. Babar Azam was out of form for a while and people started criticizing him. Pakistan captain Babar Azam, who was criticized for not being in form, shut the mouths of the critics. Babar Azam scored the second century in his T20 international career. After India, England defeated the team by 10 wickets and recalled the match against India. Babar Azam played an unbeaten innings of 110 runs off 66 balls. His innings included five sixes and eleven fours. The ever-supporting Mohammad Rizwan, who has made the country famous with his hard work and dedication, has achieved the first position in the T20 international rankings. Mohammad Rizwan scored 88 runs off 51 balls, which included four sixes and five fours. Babar Azam was given the man of the match award for his excellent performance.
