24newspk
کوئٹہ گلیڈیٹرز کے میچ ونر عمر اکمل کی انضمام الحق نے بھی تعریف کر دی! کن دو کھلاڑیوں نے اپنا ٹیلنٹ

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی عمر اکمل کی فاتحانہ اننگز کھیلنے پ ان کی تعریف کی۔
سابق کپتان انضمام الحق نے نجی ٹی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمر اکمل نے کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز کے لئےمیچ اننگز کھیلی ،عمر اکمل نے تین سال بعد کم بیک کیا اور آتے ہی پہلے میچ مین لمبے چھکے مارے اس سے ثابت کرتا ہے کہ ان میں نیچرل ٹیلنٹ ہے۔انضمام الحق نے کہا کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد نے اپنے آپ کو ضایع کر دیا ان دونوں کو اللہ نے بہت ٹیلنٹ دیا ہے لیکن دونوں نے اپنی حرکتوں کی وجہ سے اسے ضائع کیا ہےمی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کے پاس نیچرل ٹیلنٹ ہے لیکن ان دونوں نے اپنی حرکتوں کی وجہ سے اسے ضائع کیا ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ عمر اکمل نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 23 رنز کی میچ وننگز کھیلی جس میں تین چھکے شامل تھے۔